غائب - حضرت جابر مغربی
Topic: غائب
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا غائب سفر سے واپس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا رکا ہوا کام پورا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا غائب ترش رو اور فکر مند ہے اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا غائب سوار اور سفر سے واپس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسکا غائب جلدی سفر سے نعمت اور مال کے ساتھ واپس آئے گا اور اگر غائب کو عاجز پیادہ اور برہنہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ راستے میں غائب کو ڈاکو ماریں گے اور مفلس ہو کر واپس آئے گا۔