غالیہ (خوشبودار پوڈر) - اہل تعبیر
Topic: غالیہ (خوشبودار پوڈر)
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ عالیہ حج مایا ہے کہ عالیہ حج کا نشان ہے۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ غالیہ مال ہے جو سردار سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عالیہ پایا ہے۔ دلیل ہے کہ سوداگر مرد یا عورت سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی آنکھ پر غالیہ ملا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی جگہ وہ حق گزاری کرے گا اور لوگ اس کے لئے دعا کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اس کے کان کے نیچے غالیہ ملا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر جھوٹ بولنے کی تہمت لگائیں گے۔