D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

رعید - حضرت ابن سیرین

Topic: رعید

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ قربانی کی عید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کسی عقلمند سے کام پڑے گا۔ اور اگر رمضای شریف کی عید دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی عابد اور زاہد سے ہو گی اور اس سے دین کا نفع حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ عید ہے اور لوگ بن سنور کر نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اگر قیدی ہے تو خلاصی پائے گا اور اگر اہل عزت اور شرف سے ہے تو مرتبہ اور زیادہ ہو گا۔