D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - اہل تعبیر

Topic: .

اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ ضرور اس کو کوئی مکروہ بات پیش آئے گی۔ کیونکہ چوپائے جھوٹ نہیں بولتے ہیں اور اگر گدھے کو آواز کرتے ہوئے سنے۔ تو دلیل ہے کہ کسی دشمن اور جاہل سے فریاد اور شناعت سے سنے گا۔ فرمان حق تعالیے ہے - إِنَّ انْكَرَالاَ صُوَاتِ لِصَوْتُ الْحَمِيرِ ( سب آوازوں سے بری آواز گدھے کی ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ آواز دیتا ہے تو دلیل ہے کہ حج کو جائے گا یا تجارت سود اور نفع کے ساتھ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری بولتی ہے تو دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے اس کو خیر اور منفعت پہنچے گی اور اگر بکری کے بچے کی آواز سنے تو خوشی شادی اور نعمت کی دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں نے کہ شیر دھاڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خوف اور ترس کھائے گا اور اگر چیتے کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ اس کو جنگ اور خصومت پڑے گی۔ اور اگر دیکھا کہ چیتا آواز کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس پر غصہ اور غرور کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑیا آواز دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ گیڈر آواز کرتا ہے تو عورتوں کی طرف سے غم و اندیشہ پہنچے گا۔ اور اگر لومڑی کو آواز کرتے سنے تو دلیل ہے کہ کوئی جھوٹا آدمی اس کے ساتھ مکر و حیلہ کرے گا۔ اور اگر بلی کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ اس کو چور سے خوف ہو گا اور اگر شتر مرغ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ کسی پوشیدہ آدمی کی خبر سنے گا۔ اور اگر مرغ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ جواں مرد کی خبر سنے گا اور اگر چغد کی خبر سنے تو دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت کی خبر سنے گا۔ اور اگر الو کو آواز دیتا سنے تو بھی یہی ذلیل ہے۔ اور اگر فاختہ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ جھوٹی خبر سنے گا۔ اور اگر چکور کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ با جمال عورت کی خبر سنے گا۔ اور اگر طاؤس کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ کی خبر سنے گا۔ اور اگر کلنگ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ درویش مرد کی خبر نے گا اور اگر لک لک کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ دیہاتی مرد کی خبر سنے گا اور اس سے خوش ہو گا۔ اور اگر پہاڑی چکور کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ نیک عورت کی آواز سنے گا اور اگر بہت سے چکوروں کی آواز سنے تو پردہ نشین عورت کی خبر سنے گا اور اگر دیکھے کہ کوے کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حرام خور مرد کی خبر سنے گا اور اگر چڑیا کی آواز سنے تو خوشخبری سنے گا اور اگر بلبل کے نغمے سنے تو مطرب یا سنے نوحہ گر کی خبر سنے گا۔ اور اگر ساز کی آواز سنے تو بھی مطرب یا نوحہ گر کی آواز سنے گا۔ اور اگر موخالی کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ اس کو