D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

عمارت - حضرت ابن سیرین

Topic: عمارت

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ویران جگہ میں مسجد یا مدرسے یا خانقاہ کی عمارت بنائی ہے۔ تو دین کی صلاح اور آخرت کے ثواب پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ویران جگہ میں گیا ہے اور وہاں اپنے لئے عمارت بنائی ہے۔ جیسے سرائے یا دکان وغیرہ دلیل ہے کہ دنیا کا فائدہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم جگہ ویران ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ ہلا اور مصیبت میں گرفتار ہو گا۔