عطیہ (چھینک) - حضرت ابن سیرین
Topic: عطیہ (چھینک)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسکو چھینک آتی ہے اور اس نے الحمد اللہ کہا ہے۔ اگر بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہو گی۔ اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مرا پوری ہو گی اور اس پر احسان رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تین چھینکیں آئی ہیں۔ تو خوشی اور نیکی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں دلیل ہے کہ اس کی مراد مشکل سے پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو چھینک آتی ہے اور مینڈھ ناک سے نکل کر جاری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ چھینک آتی ہے اور کوئی چیز کود کر باہر نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس چیز کو دنے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہو گا جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے۔ دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے گا اور اگر مشکل سے آئی ہے تو مشکل سے مال حاصل کرے گا۔