عطاء (بخشش) - حضرت ابن سیرین
Topic: عطاء (بخشش)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوئی چیز بخشش میں ملی ہے۔ معبر کو دریافت کرنا چاہئے کہ کسی قسم کی بخشش ملی ہے۔ سونا یا چاندی یا کپڑا ہے اور بخشش دینے والا نا معلوم شخص ہے یا معلوم شخص، مرد ہے یا عورت جب سب باتیں دریافت ہو جائیں تو تعبیر بیان کرے۔ اگر وہ پسندیدہ چیز ہے تو اس کو خیر اور نیکی حاصل ہو گی۔ اور اگر بخشش دینے والا نا معلوم شخص ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی طرف سے اس کو ذلت ہو گی۔ اور اگر عطاء خطاء کے وعدے پر ہے تو یہ سب جھوٹ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ عطائی ہے اور پھر واپس کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی نیکی اور بدی عطا دینے والے کی طرف رجوع کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو میوہ یا کپڑا یا کوئی شیریں چیز بخشش میں ملی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو حاصل ہو گی۔ اور اگر بخشش دینے والا عیسائی یا یہودی ہے اور وہ عمدہ اور اچھی بخشش ہے اور اس نے خواہش سے لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا ایمان خطرے میں ہو گا۔ اور اگر یہودی یا عیسائی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مسلمان نے بخشش دی ہے اور اس نے خواہش سے لی ہے۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بخشش دی ہے اور اس نے شکریہ ادا کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کی زیادتی اور تندرستی ہوگی۔ اور اگر شکریہ ادا نہیں کیا ہے تو تاویل خلاف ہے۔