عس (کوتوال) - حضرت ابن سیرین
Topic: عس (کوتوال)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کوتوال کے ساتھ پھرتا ہے اور اس کے ساتھ نیک لوگ ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو خیر و منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو شرارت اور نقصان پر دلیل ہے۔ گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوتوال نے اس کو پکڑا ہے اور نقصان پہنچایا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے ملازموں سے رنج اٹھائے اور اگر دیکھے کہ اس کو کوتوال سے ملامت نہیں پہنچی ہے تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کوتوال نے اس کے کپڑے اتارے ہیں یا اس کو قید خانے میں ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو بادشاہ کے آدمیوں سے نقصان پہنچے گا اور بے حرمتی دیکھے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کوتوال کے پاس بھاگ گیا ہے اور کوئی اس کو نہیں پکڑ سکا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا رنج پہنچے گا۔