D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

عروسی (شادی) - حضرت ابن سیرین

Topic: عروسی (شادی)

عروسی شادی۔ ولمن لانا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیماری ہے۔ لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے۔ دلیل ہے کہ مرے گا یا مارا جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے اور اسکے ساتھ سویا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور جو چیز اس کی ملک نہیں ہے اس کی ملک ہو جائے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چخانہ اور بانسری ہے تو مصیبت پر دلیل ہے۔