عدس (مسور) - حضرت ابن سیرین
Topic: عدس (مسور)
عدس مسور اس کی تاویل میں اہل تعبیر کا اختلاف ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسور کا کھانا اچھا ہے۔ کیونکہ حضرت ابراہیم مسور کو پسند کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسور کا کھانا برا ہے۔ کیونکہ بنی اسرائیل جب من و سلوی کھا کر اکتا گئے تو انہوں نے حق تعالیٰ سے مسور، لہسن اور پیاز مانگا تھا۔