D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

عاج (ہاتھی دانت) - حضرت جابر مغربی

Topic: عاج (ہاتھی دانت)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے صندوق میں ہاتھی دانت ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے مالدار عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ہاتھی دانت کی دوات ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ انعام میں کنیز دے گا اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی دانت ٹوٹا یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت یا کنیزر بلاک ہوگی اور جس قدر ہا تھی دانت زیادہ سفید اور زیادہ پاکیزہ ہو گا۔ مال زیادہ ہو گا۔