D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

مظلمات (اندھیرا) - حضرت ابن سیرین

Topic: مظلمات (اندھیرا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور روشنی سے بدل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کا راستہ اس پر کھلے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور روشنی میں گیا اور پھر اندھیرے میں آیا۔ دلیل ہے کہ منافق ہو گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَذَهَبَ بِنُورِهِمْ : اور جب ان پر تاریکی ہوتی ہے۔ تو کھڑے ہو جاتے ہیں اور اگر اللہ تعالی چاہے تو ان کے نور کو دور کر دے)۔