D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

طوطی (طوطا) - حضرت ابن سیرین

Topic: طوطی (طوطا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طوطا فرزند یا غلام ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ طوطا اس کے ہاتھ سے اڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام سفر کو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ طوطا اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسی بات یا کام کرے گا جس سے لوگ تعجب کریں گے۔ اور مادہ طوطا دوشیرہ لڑکی ہے اور زمردین رنگ کا طوطا دین کی پاکی پر دلیل ہے یا پارسا غلام ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مادہ طوطے کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ یا مقعد سے طوطا نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ جو اس کی شان میں بری باتیں کہا کریگا۔