طلق (ابرک) - حضرت جابر مغربی
Topic: طلق (ابرک)
حضرت جابر مغربی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ گھلا ہوا ابرک اپنے جسم پر ملا ہے اور آگ میں گیا ہے اور اس کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی برائی اس سے دور ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ابرک کھلیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابرک اس کے پاس سے ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال تلف ہو گا۔