طعام (کھانا) - حضرت ابن سیرین
Topic: طعام (کھانا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کھانا مشکل اور بے مزہ ہے اس کی تاویل رنج و اندوہ ہے اور جو ترش ہے بیماری پر دلیل ہے اور میٹھا کھانا عیش اور خوشی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سونے اور چاندی سے کھانا لیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھاتا ہے اور سب کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر عیش سے گزرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس قدر کھانا کھایا ہے کہ اٹھنے کی طاقت نہ رہی۔ تو اس کے مرنے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ کھانا کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ کھانا گراں ہو گا۔