. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اصلیت یہ ہے کہ باغ میں خواب میں دیکھنا لوگوں کا کا له بقدر ہمت کاروبار کا شغل ہے۔ اگر باغ میں سبزہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا شغل نیک ہو گا اور کام آراستہ ہو گا۔ اور اگر باغ کو سبزے اور میوؤں سے خالی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر باغ کو عمدہ اور آراستہ دیکھنے اور اس کو کوئی کہے کہ یہ باغ فلاں کی ملکیت ہے اور اس نے اس باغ سے میوے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب باغ سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر بہار اور گرمیوں کے دنوں میں باغ کو اجڑا ہوا دیکھے۔ چنانچہ اس میں سبزہ اور کوئی درخت نہ دیکھا تو دلیل ہے کہ بادشاہ رعیت پر جو رو ستم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے باغ لگایا ہے اور درخت لگائے اور میوہ لگا تو دلیل ہے کہ مالدار عورت سے نکاح کرے گا۔ مال اور نعمت اور فرزند حاصل ہوں گے۔ اور اگر اس باغ میں موسمی انگور دیکھے تو اس امر کی اپنی ہمت کے مطابق مال اور مرتبہ پائے گا. حکایت بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ اے پیغمبر خدا ! میں نے ایک باغ آراستہ دیکھا ہے کہ اس میں بہت سے میوے ہیں اور میں نے دیکھا کہ اس باغ میں ایک بہت بڑا ترسی نے کہا کہ یہ باغ اس خنزیر کی ملک ہے۔ میں اس بات سے حیران ہوں اور باغ میں بہت بیٹھا ہے اور مجھ سے لوگوں نے کا سے خنزیروں کو میوے کھاتے ہوئے دیکھا اور لوگوں نے کہا کہ یہ تمام خنزیر اس بڑے خنزیر کے حکم سے میوے کھاتے ہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ بڑا خنزیر ظالم اور جابر بادشاہ ہے اور دوسرے خنزیر دانش مند حرام خور ہیں۔ جو ظالم بادشاہ کے مطیع اور تابع فرمان ہیں اور دین کو دنیا کے بدلے بیچتے ہیں اور حق تعالیٰ کے عذاب سے نہیں ڈرتے ہیں۔