طبيب - حضرت ابن سیرین
Topic: طبيب
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ طبیب نے بیمار کا علاج کیا اور تندرست ہوا دلیل ہے کہ کسی کو فساد کے رستہ سے اصلاح پر لائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر اور بھی زیادہ سخت بیماری ہو گئی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کو دوا دی ہے اور اس سے نفع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور نصیحت دے گا اور لوگ اس کی نصیحت قبول کریں گے اور اس کے علم پر عمل کریں گے۔ اور اگر اس کی دوا نافع نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے اور خواب میں طبابت کرناپار سا آدمی کے لئے راہ دین اور آخرت کا راہ راست ہے اور مفسد آدمی کے لئے جسم کی درستی اور کسب و معیشت ہے۔