طباق (رکابی) - حضرت ابن سیرین
Topic: طباق (رکابی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طبق خادم ہے کہ شادی کے وقت مجلس کی خدمت کرتا ہے اور جو کوئی اس کو دیکھتا ہے۔ خوش ہوتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت بڑا تھال ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قسم کا خادم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ طبق ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کا خادم مردیگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے طباق آگ میں پڑا ہے اور جل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خدمتگار بیمار ہو گی اور طاعون یا سرسام میں مبتلا ہو گی۔