D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دلیل ہے کہ - حضرت دانیال

Topic: دلیل ہے کہ

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مور فسادی عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مور اس سے باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور اگر مور اور چکور کو ایک جگہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ کوئی بیگانہ اس کے عیال سے فساد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مور اس کے گھر سے اڑا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مور کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں مور ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مور کا بچہ پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی پیدا ہو گی اور اگر دیکھے کہ مور اس کے ہاتھ سے اڑا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے جدا ہو گا۔