طاس (هشت) - حضرت ابن سیرین
Topic: طاس (هشت)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طشت نوکرانی ہے یا گھر کی خدمت کی کنیز ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا طشت ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی یا مرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طشت نیک عادت والی کنیز ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے پانی کا طشت دیا ہے اور اس نے پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ طشت ٹوٹا اور پانی رہا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز مرے گی اور فرزند رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی گرا اور طشت سلامت رہا ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور کنیز بچے گی۔