ضیاع (جاگیر زمین) - General
Topic: ضیاع (جاگیر زمین)
ضیاع۔ زمیندارے کی جائداد اگر دیکھے کہ اپنی زمین میں تخم بویا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے حالات نیا گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں وقت پر کچھ لگا ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی تمام جائداد بیچی ہے اور قیمت باندھی ہے۔ دلیل ہے کہ رنج و غم میں پڑے گا۔ اور اگر اس . کے خلاف دیکھے۔ تو خیر و صلاح پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اسکی جاگیر آباد ہے۔ دلیل ہے کہ آبادی کے مطابق مال دنیا حاصل کرے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیلاب نے اس کی زمین کو خراب کیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے نقصان اٹھائے گا۔ كتاب كامل التعبير سے حرف الطاء