D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ضعیف (کمزور) - حضرت ابن سیرین

Topic: ضعیف (کمزور)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ضعیفی مرتبہ کا نقصان ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر ضعیف ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا دین کمزور اور ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت ضعیف ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت یا خادمہ بیمار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بیہودہ باتیں کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی گردن ضعیف ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ امانت ادا نہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے مہرے کمزور ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی بیمار ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی ماں یا فرزند بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہے۔ دلیل ہے کہ اسکی تدبیر اور . رائے بیکار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پستان ضعیف ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ضعیف ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی بیمار ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ ضعیف ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا پشت و پناہ شخص ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سرین ضعیف ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں سے کسی بزرگ کا حال برا ہو گل اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ضعیف ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو ضعیف ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔