D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خرابی (عالی) - حضرت ابن سیرین

Topic: خرابی (عالی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹکسالی ایسا شخص ہوتا ہے جو اپنی باتوں کو آراستہ کر کے فخریہ بیان کرتا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ ٹکسال کا کام کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ چند بے اصل باتوں کو آراستہ کر کے لطیف اور شیریں بنا کر کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درم بناتا ہے۔ دلیل ہے کہ سخت اور ناخوش باتیں کرے گا جن کو سن کر لوگ آزردہ خاطر ہوں گے۔