D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

صوف (پشم) - حضرت ابن سیرین

Topic: صوف (پشم)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صوف کا کپڑا دنیا کی خیر و منفعت ہے۔ خاص کر پارسا آدمی کے لئے۔ اور اگر دیکھے کہ صوفیوں کے بدن سے صوف کا جامہ اتارا ہے تو اسکی رغبت گناہ اور خطا کی طرف ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ صوفی ہو گیا ہے اور بھوراسی کر صوفیوں میں مقام کیا ہے دلیل ہے کہ یہی کچھ بیداری میں دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ صوفیوں نے اس کو اپنے درمیان سے نکال دیا ہے۔ اس کی تاویل اس کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ صوفی ہو گیا ہے۔ یا صوفیوں کے ساتھ بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ منافقانہ عبادت کرے گا۔