D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

صبح (جھانجھ) - حضرت ابن سیرین

Topic: صبح (جھانجھ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھانجھ کلام باطل اور جھوٹ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے جھانجھ بجاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل سے خوش ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جھانجھ کے ساتھ چنگ اور چغانہ بجاتے ہیں تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ جو اس جگہ والوں کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جھانجھ ٹوٹا ہے یا اس نے گرا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ کلام باطل اور جھوٹ سے توبہ کرے گا۔