. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے باز پایا ہے اور مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اگر یہ شخص بادشاہی لوگوں میں سے ہے تو اپنے کام سے معزول ہو گا۔ اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو اہل خانہ کی طرف سے رنج و غم پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باز اس کے ہاتھ سے اڑا اور واپس نہیں آیا ہے۔ اگر یہ خواب میں بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے سلطنت نکل جائے گی اور اگر باز واپس آیا اور اس کے ہاتھ پر بیٹھا تو دلیل ہے کہ ملک اور قدرت پائے گا۔