صراط اپل صراط) - حضرت ابن سیرین
Topic: صراط اپل صراط)
صراط - رسته پل صراط - حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ رستے پر کھڑا ہے۔ دلیل ہے کہ خراب کام اس کے ہاتھ پر درست ہوں گے۔ کیونکہ صراط سیدھا راستہ ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : وَيَهْلِيكَ صِرَاطًا " تُسْقِيما" (اور تجھ کو سیدھا راستہ دکھائے گا)۔ اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے گزر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑی مصیبت اور موت سے امن میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے دوزخ میں گرا ہے۔ دلیل ہے کہ رنج و بلا اور مصیبت میں گرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے گزرا ہے۔ دلیل ہے کہ راہ آخرت کے لیے نیک عمل کرے گا۔