D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

صحف (صحیفے) - حضرت ابن سیرین

Topic: صحف (صحیفے)

صحیفہ اس کے تین معنی ہیں۔ ایک نامہ دوسرے کاغذ ۔ تیسرے پردہ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ صحیفے پر کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے صحیفے پر اپنے لئے کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ دیندار با امانت مرد سے کچھ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ صحیفے پر سبز خط سے کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی آفت زدہ سے کچھ پائے گا اور اگر صحیفے پر کچھ نہیں لکھا ہے۔ تو وراثت نہ پائے گا۔