صاعقه (بجلی) - حضرت ابن سیرین
Topic: صاعقه (بجلی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ صاعقہ آگ ہے جو بادل سے نکلتی ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بادل سے بجلی گری ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر حق تعالیٰ کا عذاب اس جگہ والوں کو ہو گا۔ فرمان حق تعالی ہے : وَيُرْسِلُ عَلَيْهَا حُشَبانا " مِنَ السَّمَاءِ لَتُصْبِحُ صَعیدا " زلقا " اور ان پر آسمان سے عذاب بھیجتا ہے تو پھیلنے بجنے والی مٹی ہو جاتی ہے۔ اس ملک والوں کو تو یہ کرنی چاہیے تاکہ ان سے عذاب دور ہو جائے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ہوا سے آگ بارش کی طرح بری ہے۔ دلیل ہے کہ ملک میں بادشاہ کی طرف سے بلا اور خونریزی ہو گی۔ اگر دیکھے کہ بجلی گری اور اس کو جلا دیا۔ دلیل ہے صاحب خواب بادشاہ کے عذاب سے ہلاک ہو گا۔