صابون - حضرت ابن سیرین
Topic: صابون
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صراف عالم ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ صرافی کرتا ہے۔ تو تعبیر بیان کرنے والا نگاہ کرے کہ سائل کی کیا مراد ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا پارسا اور دیندار ہے۔ دلیل ہے کہ جو کچھ دین کے موافق ہے اس کو پسند کرے گا۔ اور اگر سائل کچھ لکھنا نہیں جانتا دلیل ہے کہ صاحب خواب حیران ہو گا اور خرافات میں مشغول ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ صرافی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ خیانت اور لوگوں کی غیبت میں مشغول ہو گا۔ اور بیان کرتے ہیں کہ خواب میں صراف خرافات بکنے والا آدمی ہے کہ سب کچھ اپنے نقصان کے لئے کرتا ہے۔