D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

صابون - حضرت ابن سیرین

Topic: صابون

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اپنا کپڑا صابون سے دھوتا ہے۔ دلیل ہے کہ برے کاموں سے رکے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ صابون کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو صابون کھانے کے لئے دیا ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کسی کو کھانے کو دے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا صابون ہے اور اس نے اپنا کپڑا دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ صابون سے دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں سے الگ رہے گا۔