D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

شیر - حضرت ابن سیرین

Topic: شیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیر دشمن ہے۔ اگر دیکھے کہ شیر کے ساتھ جنگ کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے جھگڑا کرے گا اور جس کو فتح ہو گی وہی غالب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کے نشان پر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے ڈرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیر سے بھاگا ہے اور شیر اس کو تلاش کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ جس سے ڈرتا ہے اس سے امن میں ہو گا۔ اور اگر ۔ کر دیکھے کہ شیر کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہوں سے مال حاصل کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا اور شیر کا گوشت کھانا بادشاہ سے خلعت پاتا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیر بادشاہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کے جسم سے کوئی چیز پکائی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے اور اس نے کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کے مال سے کچھ کھائیگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر سے جماع کیا ہے۔ دلیل ہے کہ بری باتوں سے نجات پائے گا اور مراد کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر کو بغل میں پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے صلح کرے گا۔