شیر نیہا (مٹھائیاں) - حضرت ابن سیرین
Topic: شیر نیہا (مٹھائیاں)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیرینی شادی، خوشی اور حلال کی روزی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شیرینی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیرینی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ منفعت پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیرنی خوبصورت کنیز ہے۔ اور اگر دیکھے کہ شیرینی سفید ہے۔ دلیل ہے کہ پارسا ہو گا۔ اور اگر شیرینی سرخ ہے۔ دلیل ہے کہ بدمست اور عیش پسند ہو گا۔ اور اگر زرد ہے تو بیمار صفت کنیز پر دلیل ہے۔