. - General
Topic: .
مصاحب کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے اس کو ملامت پہنچے گی۔ اور اگر شاہی ملازموں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا شغل اور عمل درست ہو گا۔ اور اگر بادشاہ کے مددگاروں اور مصاحبوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا اور اس کی ضائع شدہ چیز پھر ملے گی اور اگر وکیل کے نوکروں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا ک کمینے شغل سے عاجز ہو گا۔ اور اگر بادشاہ کے پردہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کار بستہ کشادہ ہو گا۔ اور اگر بادشاہ کی عورت کا برقعہ دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو جھوٹا وعدہ دے گا اور اگر بادشاہ کے قیدیوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین اور حاجت مند ہو گا۔ اور اگر شاہی جلاد کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد جلدی حاصل ہو گی اور اگر بادشاہ کے منشی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ جس چیز کی جستجو کرتا ہے پائے گا۔ اور اگر بادشاہ کے اسلحہ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی عورت ہے نفع پائے گا اور اگر شاهی رکاب دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ سخت جھوٹ اور بے حاصل بات سنے گا اور اگر شاہی غاشیہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر شاہی جامہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام بخوبی ہو گا۔ اور اگر شاہی دوات دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو عورتوں سے کچھ حاصل ہو گا اور اگر شاہی خان سالار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور مال حاصل کرے گا۔