D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

شهر - حضرت ابن سیرین

Topic: شهر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ قوی گا۔ اور دین کا کام پورا ہو گا اور اپنی مراد کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے باہر آیا ہے یا اس کو کسی نے شہر سے نکلا ہے۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو کنگرے پر یا شہر پر دیکھے تو اس کی ہلاکت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا اور اس کی عورت دوسرا شوہر کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی شہر میں مقیم ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت اس سے جدا ہو گی اور اگر دیکھے کہ مسلمانوں کے شہر سے کافروں کے شہر میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بچے دین سے جھوٹے دین کی طرف مائل ہو گا اور ممکن ہے کہ کافر عورت سے شادی کرے۔ اور اگر گرم ملک کے شہر میں برف اور سردی دیکھے تو قحط اور تنگی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی شہر میں گیا ہے۔ اور وہ شہر اس کو پسند آیا ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے شہر میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خیر و منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے گاؤں کو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : ربنا اخْرُجَنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَتِهِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا (اے خدا! ہم کو اس بستی سے نکال کہ جس کے اہل ظالم ہیں)۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں کم ہو گیا ہے۔ تو اس کی تاویل نیک ہے۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں کسی شہر میں گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں فتنہ اور بلا پڑے گی۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں آراستہ عورتیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت اور فراخی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں شہر کے اندر گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے غلام وہاں جائیں گے اور ظلم اور بے انصافی کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں منہ باندھ کر شہر کے اندر گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں ناخوش باتیں جائیں گی اور اگر خواب میں کسی شہر کی مشرقی جانب دیکھے۔ دلیل ہے کہ مغربی جانب سے بہتر ہے۔