شهد - حضرت ابن سیرین
Topic: شهد
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شہد موم کے ساتھ ہے اس کی تاویل میراث یا غنیمت حلال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اسی قدر کہیں سے میراث پائے گا۔ جو حلال ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر علم اور دانش حاصل کرے گا۔