نے - حضرت جابر مغربی
Topic: نے
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی لوہے کی ہے تو دلیل ہے کہ قوت اور توانائی پائے گا۔ اور اگر تا ہے یا رانگ کی ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر بلور کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں سے اس کو کچھ ملے گا اور اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو اس کو کہیں سے کچھ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی کسی کے پاس امانت رکھی ہے یا بخش دی ہے اور اس نے بھی اس کو انگوٹھی و کو انگوٹھی واپس دی ہے تو دلیل ہے کہ نکاح کے لئے عورت چاہے گا اور قبول نہ کرے گا اور نہ ہی اس کو دیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی توڑی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال میں جدائی پڑے گی۔ ہے۔ اس نے اپنی سے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کے دو تمہینے ہیں تو اس کو کسی نے دی ہے اور دونوں تک ایک دوسرے کے مطابق ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب غلام زادہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ان دو نگوں میں سے ایک گر گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دو گناہوں میں سے ایک سے توبہ کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لکھے ہوئے خط پر اپنی انگوٹھی سے مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ چیز اس کو ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ چیز اس کو ملے گی۔