شنگرف - حضرت ابن سیرین
Topic: شنگرف
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شنگرف خواب میں غم و اندوہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس شنگرف ہے۔ دلیل ہے کہ اندوہ پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شنگرف کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شنگرف سے کوئی تصویر بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کھیل میں مشغول ہو گا اور اس پر فریفتہ ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شنگرف سے کچھ لکھا ہے۔ اگر قرآن مجید یا دعا توحید لکھی ہے تو نیکی پر دلیل ہے۔ اور اگر اس کے خلاف ہے۔ تو نقصان پر دلیل ہے۔