D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

شناوری کردن (تیرنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: شناوری کردن (تیرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر صاف پانی میں تیرنا حیلے اور تدبیر کے ساتھ کسب کی طلب ہے۔ اور اگر دیکھے کہ صاف پانی میں تیرا ہے اور ڈوب گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے مال میں غرق ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دنیا میں تیرا ہے اور کنارے پر نہیں جا سکا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو عمل سے روکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تیرنا اس پر آسان ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام آسانی سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر تیرنا مشکل ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں مشکل ہو گی۔ اور اگر دریا کا کنارہ نہ دیکھے دلیل ہے کہ قید ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی نے اس پر غلبہ کیا اور وہ اس میں مر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمنوں کے ہاتھ میں ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈوبنے سے نجات پائی ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کاموں سے سلامتی پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو پانی زمین میں لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غم لاحق ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے سے زمین پر آیا ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا۔