D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

شمع - اہل تعبیر

Topic: شمع

اور اگر دیکھے کہ شمع روشن کر کے اپنے گھر میں رکھی ہوتی ہے اور تمام گھر اس سے روشن ہے۔ دلیل ہے کہ اس سال اس پر نعمت فراخ ہو گی اور اس کی تجارت جاری ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اس کی عورت با جمال اور خوبصورت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شمع روشن کر کے دی ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شمع چاندی کے شمعدان کے ساتھ ہے۔ دلیل ہے کہ نیک اصل کی عورت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان سونے کا ہے۔ دلیل ہے کہ شاہی خاندان سے عورت کرے گا۔ اور اگر شمع دان قلعی کا دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ متوسط درجے کے قبیلے سے عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان تانبے کا ہے۔ دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان بھرت کا ہے۔ دلیل ہے کہ بٹوں کی اصل سے عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شمعدان لوہے کا ہے۔ دلیل ہے کہ مضبوط اصل کی عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شمعدان مٹی کا ہے۔ دلیل ہے کہ عام لوگوں میں سے کسی عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے روشن شمع اس کے ہاتھ پر رکھی ہے اور اچانک گل ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ روشن شمع اس کے ہاتھ میں ہے اور کسی نے اس کو بجھا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر کوئی " شخص حمد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شمع کی روشنی کم ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔