شمشیر (تلوار) - حضرت جابر مغربی
Topic: شمشیر (تلوار)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی تلوار ہے۔ دلیل ہے کہ اسکا پاکدار ہو گا۔ کام اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور کی تلوار ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑی عورت سے بہتری دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید کی تلوار ہے۔ دلیل ہے کہ اہل دین کے عمل سے قوت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی کی تلوار ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام کمزور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ٹھیکری کی تلوار ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی بیگمات سے قوت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس تلوار کا میان ٹوٹا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت میں سے کوئی شخص مرے گا۔