D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

شمشیر (تلوار) - حضرت دانیال

Topic: شمشیر (تلوار)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تلوار میان میں عورت ہے اور بغیر میان کے مال مراد او ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں تلوار ہے۔ دلیل ہے کہ اسکے لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار میان سے باہر ہے۔ تو بھی یہی تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار میان میں ہے اور میان ٹوٹ گئی ہے لیکن تلوار سلامت ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند سلامت رہے گا اور اس کی ماں مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں شمشیر برہنہ ہے اور کسی پر اٹھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی کو کہنے کے لئے کچھ بات سوچی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ شمشیر کسی کے ماری ہے اور کارگر نہیں ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس شخص کے بارے میں زبان کشادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار کسی پر جلدی کارگر ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ جس شخص نے زخم کھایا ہے۔ اس کی نسل منقطع ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس کی گردن میں حمائل ہے۔ دلیل ہے کہ ولایت اس کی گرد پر ہو گی۔ اور اگر تلوار کی حمائل دراز ہے دلیل ہے کہ ولایت کا احتمال نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار کی حمائل کو تاہ ہے۔ دلیل ہے کہ ولایت اس کے سپرد کریں گے۔ اور اگر تلوار کی حمائل کو تاہ ہے اور ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ ولایت اس کے قبضے سے نکلے گی اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے کسی کو تلوار ماری ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شخص مشہور ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ میں تلوار لٹکائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر فرزند نہیں تو حکومت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کئی تلواریں دی ہیں۔ دلیل ہے کہ مالدار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اور میان دونوں ٹوٹ گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ فرزند اور اس کی ماں دونوں ہی مریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اسکو تلوار ماری ہے اور خون اس سے جاری ہوا ہے اور کپڑے آلودہ ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام کی تہمت لگائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس سے لے لی ہے۔ دلیل ہے کہ جس کام پر وہ ہے اس سے لے لیا جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے تلوار اپنی کمر پر باندھی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔