شلوار (پاجامه) - حضرت ابن سیرین
Topic: شلوار (پاجامه)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شلوار عجمی کنیز ہے یا عورت کمینی ہے کہ جس سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نئی شلوار خریدی اور پہنی ہے۔ دلیل ہے کہ عجمی کنیز خریدے گا۔ اور اگر شلوار پہنے ہوئے عورت کو دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ عورت سے لڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شلوار بخشی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خادم زیادہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نئی شلوار پائی ہے۔ دلیل ہے کہ نیا خادم پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس میلی شلوار ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالے سے عذاب پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : سَرَائِلَهُمْ مِّنْ لَطْرانِ تَغْشَى وُجُوهُمُ النَّارُ ان کے پاجامے تارکول کے ہیں اور ان کے چہروں کو آگ نے ڈھانپ لیا ہے)۔ اگر دیکھے کہ اس نے سرخ شلوار پہنی ہے۔ دلیل ہے کہ باعزت عورت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس زرد شلوار ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز شلوار ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کو ملامت کریں گے اور عورتوں کے لئے رنگین شلوار نیک ہے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس نے نئی شلوار خریدی ہے۔ دلیل ہے کہ شوہر کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی شلوار حم ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیزیا خادم بھاگ جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عورت کی شلوار پہنی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو عورت سے ذلت پہنچے گی۔