شکل شدن (معطل ہونا) - حضرت ابن سیرین
Topic: شکل شدن (معطل ہونا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا جسم شل ہو گیا ہے اور گھر کے گوشے میں گر پڑا ہے اور اٹھ نہیں سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ برے کاموں سے توبہ کرے گا۔ اور اگر صاحب خواب مفسد ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ جضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا کوئی عضو خستہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش کو جو اس سے نسبت رکھتا ہے آفت پہنچے گی۔