D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت کرمانی

Topic: .

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشاہ مرا اور اس کو دفن نہ کیا اور نہ ان پر کوئی رویا اور نہ اس کا کفن و جنازہ کیا تو دلیل ہے کہ اس کا کوئی مکان خراب ہو گا اور فکر مند دل اور بیمار ہو گا۔ اور اگر بادشاہ خواب میں دیکھے کہ کعبہ اس کا گھر ہے یا اس کا گھر کعبہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی سلطنت کو زوال نہ ہو گا اور دشمن سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو سلام کیا یا اس کو کسی نے سلام کیا ہے۔ تو غم اور اندوہ سے دلیل امن کی ہے اور مراد ہمیشہ قائم رہے گی۔ فرمان حق تعالی ہے : سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمُ فَادُ خُلُوهَا خَالِدین (تم پر سلام ہے اور اس میں داخل ہو کر ہمیشہ کے لئے خوش رہو)۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ رسی اس کے ہاتھ میں ہے یا ری اس کے ہاتھ میں بندھی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ راہ راست پر چلے گا اور عدل اور انصاف کے طریقہ پر قائم رہے گا۔ فرمان حق تعالی ہے : وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جميعاء ( تم سب اللہ تعالی کی رسی کو تھام لو)۔