D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

شکم (پیٹ) - حضرت جابر مغربی

Topic: شکم (پیٹ)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے شکم کو سوجا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت مال حاصل ہو گا۔ اور اگر کوئی اپنے شکم کو چرا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے اس کو مصیبت پہنچے گی۔ اور اگر کوئی اپنے پیٹ پر ہال آگے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس پر عیال کی طرف سے قرض پڑے گا۔ اور اگر کوئی اپنے پیٹ سے منڈے ہوئے بال دیکھے دلیل ہے کہ بے غم ہو گا اور قرض سے سرخرو ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے شکم میں سوراخ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال اس کا مال کھائے گا۔