شکستن (توڑتا) - حضرت ابن سیرین
Topic: شکستن (توڑتا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز توڑی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا نقصان ہو گا۔ و اور اگر ٹوٹی ہوئی چیز کسی دوسرے کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نقصان صاحب خواب پر لوٹ آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اعضاء میں سے کوئی عضو ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کسی خویش کو جو اس عضو سے تعلق رکھتا ہے۔ غم اور مصیبت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گانے کے ساز جیسے چنگ اور رباب اور طنبور اور بانسری میں سے کسی کو توڑا ہے۔ تو یہ فعل خوشی پر دلیل ہے۔