شستن (دھونا) - حضرت ابن سیرین
Topic: شستن (دھونا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو نہر کاریز حوض یا دریا کے پانی سے دھوتا غم و اندوہ سے مجات پانے پر دلیل ہے۔ اور اگر اس خواب کو قیدی دیکھے۔ تو قید خانے سے نجات پائے گا۔ اور اگر قرضدار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا۔ اور اگر بیمار دیکھے تو شفاء پائے گا۔ اگر سارے جسم کے ساتھ پانی میں نہیں بیٹھا تو کام تمام نہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اپنے مردے کو دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش و اقارب غم و اندوہ سے خلاصی پائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ نمکین پانی سے اپنے آپ کو دھوتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پاک کپڑا گندے پانی سے دھوتا ہے۔ تو اس کے کام کی تباہی اور دین کے فساد پر انی ہیں اور اب دیکھ کر پانی سے کو دھوتا ہے دلیل : دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو سرد یا گندے پانی سے دھوتا ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا۔