شب (رات) - حضرت ابن سیرین
Topic: شب (رات)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سیاہ اور بری رات ہے۔ اس کی تاویل غم و اندوہ ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ رات روشن اور چاندنی ہے۔ تو دلیل ہے کہ عیش اور خوشی ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کالی رات میں چلتا ہے اور راہ اس پر دشوار ہے اور سیدھے رستے کی نیت پر چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسکو دین کے بارے میں استقامت حاصل ہو گی۔