D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تو بزری - حضرت ابن سیرین

Topic: تو بزری

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شاہین کو پکڑا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور شاہین اسکا تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی بڑے ظالم سردار سے مرتبہ اور منفعت حاصل ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شاہین بہت دانا مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے شاہین پکڑا ہے۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی دانا آدمی سے صحبت ہو گی اور اس سے خیر اور منفعت پائے گا۔